ڈاکٹر علی احمد کھرل کو ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت تعلیم نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کے سینئر پرنسپل ڈاکٹر علی احمد کھرل کو وفاقی نظامت تعلیمات کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا،ڈاکٹر علی احمدکھرل کو تین ماہ یا مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے،سیکرٹری تعلیم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔20فیصد اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔