صحافت پر پابندیوں میں سیاسی جماعتوں کا بھی کردار ہے‘ حسین نقی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینئر صحافی حسین نقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تابندہ صحافت میں مشرقی پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کا سب سے زیادہ کرداررہا ہے،معزز چیف جسٹس کا شکریہ جنہوں نے صحافیوں کوایک کر دیاپاکستان میں صحافت کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ 1948میں ہی شروع ہو چکا تھا۔اس میں کچھ سیاسی جماعتوں کا بھی کردار ہے ۔ منگل کو نیشنل پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین نقی نے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کی،عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ضیا الحق نے ایک سرکل کے ذریعے صحافی، ٹریڈ یونین اور طلبا یونین کو شرپسند گروہ قرار دے کر ان کے اتحاد پر پابندی لگائی تھیں۔