اسلامی یونیورسٹی آن لائن جاب پورٹل کا اجراء
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد آن لائن جاب پورٹل کا اجرا کر کے ملازمت کی فراہمی اور ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے والی دنیا کی صف او ل کی جامعات میں شامل ہوگئی، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یسین زئی اور صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہ اور سینیئر اساتذہ بھی موجود تھے، اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے جامعہ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمت کی فراہمی اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لیے جاب پورٹل کے بروئے کارآنے سے معاملات میں شفافیت آئے گی۔