خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر ٹریننگ کا اہتمام
اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان کے معروف مالیاتی ادارے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کاروبار کرنے والی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منروا کے ساتھ شراکت داری میں خواتین کے لئے سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ جس میں ان کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو آن لائن مقبول بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر خواتین انٹر پرینیورز سے گفتگو کرتے ہوئے ،صدر خو شحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے کہا، ''آج کا یہ دن کاروبار کرنے والی خواتین کی توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے نہایت اہم ہے ۔ جدید دور میںسوشل میڈیا کاروبار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ خو شحالی مائیکرو فنانس بینک نے ہمیشہ پاکستان میں خواتین کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے پر عزم رہا ہے۔ ''آج کے دن ہم مستقبل میں کاروبار کی دنیا میں قدم رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو بتاسکتے ہیںکہ ہمارے ملک میں مواقع اور وسائل تک رسائی کے لئے بے شمار طریقے موجود ہیں۔