ای پی آئی پروگرام بہتر صحت کے بجٹ میں اضافہ کرینگے، عامر کیانی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے بجٹ میں اضافہ کرے گی، حفاظتی ٹیکہ جانت کا پروگرام بچوںکو بیماریوں سے بچائو کا اہم ذریعہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے وزیر صحت نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اقبال درانی ، نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹرثقلین گیلانی اورصوبائی ای پی آئی پروگرام کے منیجر اور افسران نے شرکت کی۔