اللہ نے ہمیںنیکی کاحکم دینے اور برائیوں سے روکنے والا بنا کر بھیجا ہے،میاں محمد اسلم
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) میاں محمد اسلم نے کہا نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں حضور ﷺ کے اصل مشن اور پیغام کو بھی اپنی عملی زندگیوںمیں لانا ہوگا، تبھی عشق رسول ﷺ کا حق ادا ہو سکے گا،جماعت اسلامی کی دعوت بھی نبی کریم ﷺ کی دعوت ہے کہ انسانوں کو صرف خدائے واحد کی بندگی میں دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ نے ہمیںنیکی کاحکم دینے والا اور برائیوں سے روکنے والا بنا کر بھیجا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الفاربی سکول نیلور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میا ں محمد اسلم نے کہا نبی کریم ﷺ نے سخت ترین آزمائشوں کو جھیل کر دعوت دین کا حق ادا کیا آج امتی کی حیثیت سے ہم پر بھی نبی کریم ﷺ کی اس اہم ترین سنت کی ادائیگی لازمی کر دی گئی ہے۔