آج کے دن غیر شرعی امور سے اجتناب کیا جائے، علی اکبر نعیمی
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) دینی درسگاہ النعیمیہ انٹر نیشنل قرآت اکیڈمی کے بانی و چیئرمین سنی تنظیم القرا پاکستان قاری محمد علی اکبر نعیمی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ شرعی حدود و قیود کے اندر رہ کر میلاد منائیں ۔ غیر شرعی امور سے اجتناب کریں ۔ڈھول ٗباجے ٗمیوزک اورجھلاء کے لکھے ہوئے کلام سے اجتناب کریں ۔ علماء ٗ صوفیا خاص کر امام احمد رضا بریلوی ٗ عارف کھڑی ٗ سلطان باہو ٗ علامہ پیر نصیر الدین گولڑوی کا کلام پڑھیں ۔ پروفیشنل لوگوں سے اجتناب کریں ۔ محافل و تقریبا ت کو اصلاحی و تبلیغی بنائیں ۔ جید علماء و مشائخ سے مشورہ کرکے محفلِ میلاد ؐ و ریلیاں منعقد کریں ۔ سٹیج پر دینی کتب کے تحائف پیش کریں ۔ انہوں نے یہ بات میانوالی ٗ گوجرانوالہ ٗ اسلام آباد ٗ کلرسیداں ٗ راولپنڈی اور مختلف شہروں میں جشن میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ عالمی محافل حسن ِ قرآت میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔