ذوالفقار عباس بخاری سے سپین کے سرمایہ کاری وفد کی ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری سے سپین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے یہاں ملاقات کی ہے۔ وفد نے پاکستان میںمختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔