عبیداﷲ خان نے انگریزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کر لی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد نے عبید اﷲ خان کی انگریزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کا حق دار قرار دیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقابلہ کا عنوان ’’انگریزی جملے کی شعوری تشکیل میں سماجی حیثیت کا اثر ‘‘ انگریزی بطور غیرملکی زبان کے پاکستانی طلباء کا ایک مطالعہ‘ تھا۔ انہوں نے ڈاکٹر ثمینہ قادرکی نگرانی میں ریسرچ ورک مکمل کیا۔