سیرت طیبہ پر عمل تمام مسائل کا حل ہے‘ پیر اعجاز گیلانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سجادہ نشین حجرہ شاہ مقیم پیر سید اعجاز شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ حضورؐ کی سیت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیارہویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک کے نامور نعت خواں الحاج عبدالرزاق جامی بھی موجود تھے۔ انہوں نے نعت شریف اور حضرت محمد میاں بخشؒ کا عارفانہ کلام پیش کیا۔ اور کہا کہ حضورؐ کا میلاد منانا بڑی سعادت ہے۔