سپیڈو کی جانب سے فن پاروں کے مقابلے کا اعلان
اسلام آباد(خبر نگار)ادارہ برائے پائیدار امن و ترقی (SPADO) نسلِ انسانی کو درپیش ایک نئے خطرے خودمختار ہتھیار یعنی "کلر روبوٹس" کے انسانیت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں عالمی مہم " کمپین ٹو اسٹاپ کلر روبوٹس" کے اشتراک سے مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔ مقابلہ میں پاکستان بھر سے کسی بھی عمر کے مصور یا ڈیجیٹل آرٹسٹ حصہ لے سکتے ہیں ۔ مقابلے کا مقصد مقامی فنکاروں کو بین الاقوامی فورم پر متعارف کروانے اور ان کے فن کی عالمی سطح پر تشہیر کے ساتھ ساتھ اس مقابلے سے آرٹ کے ذریعے لوگوں کی توجہ خود مختارمہلک ہتھیاروں یعنی "کلر روبوٹس" کی جانب متوجہ کرانا ہے۔ مقابلے میں شرکت کے خواہش مند اپنے فن پارے 5 دسمبر تک SPADO کی ویب سائٹ(spado.org.pk) پر جا کر اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔