ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس متعارف کرادی گئی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایمریٹس اسکائی وارڈز نے دنیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کار ٹریولر (CarTrawler) سے اشتراک کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس (Emirates Skywards Cabforce)کے نام سے آن ڈیمانڈ گراؤنڈ ٹرانسپورٹیشن بکنگ ایپ متعارف کرادی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے کسٹمرز کو دنیا بھر کے 27 ممالک کے 117 شہروں میں کم قیمت اور باسہولت سفرکی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ مزید ممالک میں بھی لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ ممبرز ہر رائیڈ پر ایمریٹس اسکائی وارڈز کیب فورس ایپ کے ذریعے اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکیں گے۔ اس ایپ کی بدولت ممبرز محفوظ اور قابل بھروسہ نجی ٹیکسی، ایگزیکٹو گاڑیوں اور اپنی سہولت کے مطابق منی بسوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔