جشن عید میلاد النبیؐ ،احاطہ کرم الٰہی گوالمنڈی کو بھی سجا دیا گیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں پورے ملک سمیت راولپنڈی شہر میں مختلف مقامات کو خوبصورتی کے ساتھ سجادیا گیا ہے ،نجی و سرکاری عمارتوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ،ہر بار کی طرح اس بار بھی احاطہ کرم الٰہی کے عاشقان رسول نے محلہ کو خوبصورتی کے ساتھ سجا دیا ہے ، احاطہ کرم الٰہی کی انتظامیہ نے کہا کہ اپنے محلہ کو سجا نے میں اہل محلہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جن میں اویس قاضی،عاقب نذیر، راحیل رشید ،مانی،زین،گڈو،شہباز،مزمل و دیگر افراد حصہ لیتے ہیں ۔