ویسٹریج، ڈاکو گھر سے 85 لاکھ روپے نقدی، 25 لاکھ کا سامان لے اڑے
راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو اعجاز احمد کیانی نے بتایا کہ ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے میرا پرس چھین کر لے گئے جس میں 20 ہزار روپے کی نقدی ، شناختی کارڈ تھے تھانہ صدر بیرونی کو محمد اویس نے بتایا کہ گلشن آبا میں میری GLI کرولا کار گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو بابر نے بتایا کہ لین نمبر7 میں میرے گھر سے 85 لاکھ روپے کی نقدی ، 25 لاکھ روپے مالیتی انعامی بانڈ طلائی زیورات ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو وقار احمد نے بتایا کہ پنڈورہ میں تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے گن پوائنٹ پر مجھ سے 54 ہزار 500 روپے کی نقدی چھین کر لے گئے تھانہ گنجمنڈی کو عاشق وسیم نے بتایا کہ غزنوی روڈ پر دو افراد مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ پیرودھائی کو ندیم اقبال نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھانہ ائرپورٹ کو طاہر بشیر نے بتایا کہ گلریز2 میں میری کرولا آلٹس کار نمبرAGS - 833 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو علی مراد نے بتایا کہ سیکٹرفور ائرپورٹ سوسائٹی میں میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو ارسلان نے بتایا کہ ڈبل روڈ سے میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو محمد کاشف نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ سے میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو زرتاج حیدر نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں میں میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ سٹی کو اسد محمود نے بتایا کہ کالج روڈ پر میرے دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کوعاصم نے بتایا کہ نمک منڈی سے میرا 125 موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو دانش صغیر نے بتایا کہ شکریال میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کو منیر شریف نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون تھری میں مدعی کے فرات پائپ سٹور سے ایک لاکھ27 ہزار روپے کی نقدی ، 25 لاکھ روپے مالیتی سینیٹری کا سامان چوری ہوگئے تھانہ کھنہ کو بیدار خان نے بتایا کہ مارگلہ ٹائون میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ رمنا کو تیمور آصف نے بتایا کہ جی ٹین مرکز میں میرے دفتر سے کنسٹرکشن کا65 لاکھ روپے مالیتی سامان چوری کرلیا گیا تھانہ آئی نائن کو محمد صغیر نے بتایا کہ سیکٹر آئی نائن فور میں گھر کے باہر سے میرا سوزوکی ڈبہ چوری ہوگیا۔