حضور نبی کریم ؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں: مقررین
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت )بوریوالا میں ربیع الاول کے پر مسرت موقع پر میونسپل کمیٹی بوریوالا کے زیر انتظام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے نامور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل نعت کے مہمان خصوصی ڈی سی او وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا حسنین خالد سنپال تھے جبکہ چوہدری عاشق آرائیں چیئرمین بلدیہ بوریوالا ، وائس چیئرمین بلدیہ بوریوالا محمد افتخار بھٹی کے علاوہ ایم این اے بوریوالا چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ایم پی اے بوریوالا سردار خالد محمود ڈوگر ، ایم پی اے گگو چوہدری یوسف کسیلیہ ، سابقہ ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ، ضلعی چیئرمین غلام محی الدین چشتی ، ضلعی وائس چیئرمین رانا شاہد سرور ، چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین ، رانا طاہر کریم ، کو نسلرز ،انجمن تاجران ، وکلائ، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا ، نبی کریم وجہ تخلیق کائنات ہیں ، نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں آپ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔