بورے والا میں گولی لگنے سے بہن بھائی زخمی
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت )نوا حی گائوں 277ای بی میں فائر لگنے سے حقیقی بہن بھائی زخمی ۔ محمد سہیل اپنی بہن کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا اچا نک ارشاد نے بندوق سے شرلہ فائر کر دیا سہیل اور اس کی بہن فائر کی زد میں آ گئے ۔اور زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ارشاد کا کہنا تھا کہ اس نے فائر کتے کو مارنے کی غرض سے کیا تھا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔