عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلا ن
کراچی ( و قا ئع نگار) حکومت سندھ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 21 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔