حکومت کا بیرون ممالک سے لوٹی رقم کی واپسی کیلئے سنٹرل اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے بیرون ممالک سے لوٹی رقم واپس لانے کیلئے حکومتوں کیساتھ رابطے کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل اتھارٹی میں ایف آئی اے،نیب،ایس ای سی پی اورایف بی آرکے نمائندے شامل ہونگے۔حکومت کی بیرون ممالک سے لوٹی رقوم کی واپسی کیلئے مجوزہ سینٹرل اتھارٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ یا گریڈ21 کا وفاقی افسر کرے گا، بیرون ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے بھی ہو سکیں گے۔اس نئی اتھارٹی سے بیرون ممالک بینکوں میں موجود پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جائے گا جو رقوم کی واپسی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے میں بااختیار ہو گی۔اتھارٹی میں نیب، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نمائندے شامل ہوں گے۔وزارت قانون نے میوچل لیگل اسسٹنس کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کوبھجوا دیا، یہ قانون بیرون ممالک سے رقم واپس لانے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔