قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے در درپھر رہے ہیں:پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے در درپھر رہے ہیں، حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں، حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک، میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور، میاں مرغوب، چوہدری، سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔