تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: پیر اعجاز اشرفی
لاہور (پ ر) 21 واں سالانہ جلوس عید میلاد النبی ؐچوک شالامار سے براستہ جی ٹی روڈ دربار حضرت داتا گنج بخشؒ تک نکالا گیا۔جلوس کی قیادت صاحبزادہ پیر محمد اعجازاشرفی نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا ماہ ولادت حضور کریمؐ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے طور پر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے جلوس کے شرکاء سے کہا ہم تحفظ ناموس رسالت کے لئیے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور بہت جلد اسلامیان پاکستان کی نظام مصطفی کے لئیے تحفظ ناموس رسالت کے لئیے جدوجہد رنگ لائے گی۔جلوس میں مولانا لیاقت علی رضوی،مولانا حفیظ الرحمن،پروفیسرمولانا خلیل احمد، پروفیسر شفقت رسول ، محمد وقاراشرفی ،بیرسٹر احسان علی، عباس ، ڈاکٹر اشرف، صوفی محمد رفیق، محمد علی عمر ، محمد زاہد اشرفی محمد صابر اشرفی،حافظ اعجاز ،سلیم انجینئر اختر حسین فوجی اور حافظ علی مرتضی کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افراد نے بھی شرکت کی۔