وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:اعجاز چودھری
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے پختہ عزم پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کی منازل طے کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے،تمام وفاقی اور صوبائی وزراء عوام کی خدمت کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں،وزیراعظم کا پلان ملک کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکز ہے۔