نذرانہ عقیدت
آج ہم یہاں دنیا کی عظیم ترین ہستی کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ آپؐ کی عزت و تکریم کروڑوں انسان ہی نہیں کرتے بلکہ دنیا کی تمام عظیم شخصیتیں بھی آپ کے سامنے سر جھکاتی ہیں۔ میں ایک عاجز ترین‘ انتہائی خاکسار‘ بندۂ ناچیز اتنی عظیم‘ عظیموں کی بھی عظیم ہستی کو بھلا کیسے نذرانہ عقیدت پیش کرسکتا ہوں۔ رسول اکرمؐ عظیم مصلح تھے‘ عظیم رہنما تھے‘ عظیم قانون دان تھے‘ عظیم سیاستدان تھے‘ عظیم حکمران تھے۔
(کراچی بار ایسوسی ایشن‘ 25 جنوری 1948ئ)