تکمیل ایمان محبت رسول ﷺ سے مشروط ہے ‘ حاجی رفیق پر دیسی
کراچی(نیوزرپورٹر)برکاتی فائونڈیشن کے تحت دھوم دھام سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں بلدیہ ٹائون میں مدنی طلباء کی جشن ولادت ریلی سے برکاتی فائونڈیشن کے روح رواہ و ٹرسٹی محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی ،مدارس البرکات کے ناظم اعلیٰ مفتی وسیم ضیائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی ظاہری آمد سے انسانیت سے گری ہوئی ایک ایسی قوم میں مثالی پاکیزہ اور باکردار روشن زندگی گزاری کہ جن کی بد اعمالیوں کی وجہ سے کوئی ان پر حکومت کرنا بھی اپنے لیے توہین و عیب سمجھتا تھا۔اس کا نقشہ حضرت جعفر طیارؓ نے شا ہ جش نجاشی کے دربار میں ان الفاظ میں کھینچا، اے بادشاہ سلامت!ہم بے دین اور کم علم تھے بتوں کی پرستش کرتے، مردار کھاتے،بے حیائی کے دلدادہ تھے،اپنے بھائیوں پر ظلم ڈھاتے،ہمسایوں کو تکلیف پہنچاتے تھے،ہم میں سے طاقتور کمزور پر ستم کیا کرتا تھا،ہم میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہ تھی،مہمانداری کا نام و نشان نہ تھا ، کوئی قاعدہ قانونہ تھا کہ اچانک ہم میں سے ایک پاکیزہ انسان کو اللہ رب العزت نے آخری پیغمبر ﷺ بناکر معبوث فرمایا جس کے حسب و نست، سچائی،امانت و دیانتداری،پاکدامنی،تقویٰ و طہارت، ہمدردی و پاکیزگی کو ہم خوب جانتے تھے، اس دریتم نے ہم کو بتایا کہ ہم سب کا پروردگار ایک اللہ ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور وہ ماں باپ اور اولاد سے پاک ہے،وہ اللہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ،وہی سب کا خالق و مالک اور رازق ہے نفع و نقصان اس کے ہاتھ میں ہے یہ بت کسی چیز کے مالک نہیں ہیں ،ایک اللہ تعالیٰ کی ذات ہی سب کی حاجت روا اور مشکل کشا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ حضورﷺ نے ہمیں یہ بھی ہدایات فرمائی ہیں کہ ہمیشہ سچ بولا کرو،اپنا وعدہ پرو کیا کرو، حرام باتوں سے بچو،خون ریزی اور یتیم کا مال نہ کھائو ، حاجی رفیق پردیسی نے مزید کہا کہ تکمیل ایمان محبت رسول ﷺ سے مشروط ہے ۔جب تک ہر چیز سے بڑھ کر اللہ ﷺ سے محبت نہ کی جائے ایمان کامل نہیں ہوتا۔