بلدیہ وسطی میں جشن ولات منانے کی تیاریا ں مکمل
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ وسطی میں جشنِ ولادتِ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پُر امن اوربھرپور دینی جوش و جذبہ کے تحت منانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، ڈپٹی کمشنر (سینٹرل)فرحان غنی اور میونسپل کمشنر (سینٹرل) وسیم سومرو کی مشترکہ کوششیں جار ی ، مساجد ، امام بارگاہوں، میلاد کی محافل کے مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات بہم پہنچانے کے لئے بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان دن رات کوشاں ہیں۔ بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں مخدوش سڑکوں کی یکم ربیع الاوّل سے گیارہ ربیع الاوّل تک دولاکھ اسی ہزار مربع فٹ روڈ کارپیٹنگ کی جاچکی ہے ۔رات کے وقت روشنی کے بہتر انتظام کے لئے پانچ ہزار کے قریب اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور فیوز ہوجانے والے بلبوں کو تبدیل کردیا گیاتاکہ جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ کے جلوس کے شرکأ کو رات کے وقت کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔جبکہ مختلف مقامات پر رِسنے والی سیوریج کی لائنوں کو بھی بلدیہ وسطی کے خرچے پر تبدیل کروادیاگیاہے۔ جشنِ ولادت ِخاتم النّبیّین حضر ت محمد مصطفیٰ ﷺ شایانِ شان طریقے پر منانے کے انتظامات کی تکمیل کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، ڈپٹی کمشنر فرحان غنی اور میونسپل کمشنر وسیم سومرو کی ذمہ دار تکون نے اپنے فرائض تندہی سے اداکئے اور باہمی تعاون کے ذریعے ضلع وسطی میں تقریباتِ ولادتِ با سعادتﷺ کے خوش کُن انعقاد کے لئے اپنی اپنی دسترس میں موجود ذرائع اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی اور انتظامی معاملات کو بہتر طور پر سرانجام دینے میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھی۔