علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کی ڈیجیٹل لائبریری سنٹرل لائبریری سے منسلک طلبہ کو کیمپس میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت
اسلام آباد(نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہاولپور کیمپس کی ڈیجیٹل لائبریری کو سنٹرل لائبریری سے منسلک کیا جا رہا ہے جبکہ طلباء کو کیمپس میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ پیر کو اے آئی او یو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور ریجنل کمپس کے زیراہتمام بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر کے سینئر ٹیوٹرز کا ا جلاس ہوا ۔اجلاس میں بہاولپور ریجن کے تین اضلاع سے سینئر ٹیوٹرز، کوآرڈنیٹرز ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پرکمپس میں مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔