ہالی ووڈ کامیڈی فلم ' دی ویڈنگ رنگر ' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم آئندہ برس سولہ جنوری کو سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لے کر آرہی ہے۔
ہدایتکار جیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے
ایڈم فیلڈ اورول پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کاویسو ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں
کامیڈی سے بھرپور فلم 16 جنوری کو سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لے کر آرہی ہے۔