جیمز بونڈسیریز پر بننے والی فلموں میں ڈینیل کریگ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے
ہالی ووڈ ایکشن سیریزجیمز بونڈمیں زیرو زیرو سیون ایجنٹ کے کردار کے لیے کئی چہرے آئے اور کئی گئے۔ جن میں بیری نیلسن، شان کونری،جارج لیزنبی،راجر مور،ٹموتھی ڈالٹن،پیئرس براسنن اور حالیہ ہیرو ڈینیل کریگ شامل ہیں۔تاہم حال ہی میں منظرعام پرآنے والی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کسینو رائل ،کوانٹم آف سولیس کے بعد اسکائی فال میں ایک بار پھرخفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے کریگ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بونڈ ہیرو بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوالیس سالہ ڈینیل کریگ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فال کے لیےایک کروڑسات لاکھ پاؤنڈمعاوضہ دیا گیا جبکہ بونڈ سیریز کی اگلی دو فلموں کے لیے بھی اُن سےتین کروڑدس لاکھ پاؤنڈکا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔