مالدیپ: انسانی حقوق کی خاتون وزیر پولیس پر تنقید کے الزام میں برطرف
مالے (این این آئی + اے پی اے) مالدیپ میں انسانی حقوق کی وزیر کو اپنے خاوند کی گرفتاری پر پولیس پر تنقید کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کی وزیر دھیانا سعید کو پولیس اور حکومت کے خلاف ایک چھوٹے سے جزیرے پر کارروائی کے و اقعہ پر جھوٹے الزامات عائد کرنے پر برطرف کیا گیا۔ دھیانا سعید نے مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس کے خاوند کو پولیس نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اپوزیشن نے ان گرفتاریوں کو سیاسی مخالفت کا اقدام قرار دیا ہے۔