اسلام آباد (اعظم ہوتی / نیشن رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں درآمد کی گئی 35 بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ گاڑیاں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ہدایت پر جاپان سے منگوائی گئی تھیں اور ان پر 350 ملین روپے خرچ آئے تھے۔ ان میں 7 گاڑیاں اس وقت کے وزراءمیں تقسیم کر دی گئی تھیں کیونکہ ان پر فائرنگ کی مشق کے دوران ونڈ سکرین پر گولیوں کے نشانات پڑ گئے تھے جبکہ ایک گاڑی آج کل وفاقی وزیر قمر کائرہ کے زیر استعمال ہے‘ آج کل 13 گاڑیاں ایوان صدر اور 15 وزیراعظم سیکرٹریٹ کے استعمال میں ہیں۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے سلسلے میں کوئی انکوائری نہیں کرائی گئی۔
پلٹ پروف گاڑیاں
پلٹ پروف گاڑیاں