عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
لاہور:عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جو لوگ ذاتی مفادات کی خاطر ملک کے عزت و وقار اور خودمختاری کا سودا کر سکتے ہیں وہ اپنے ایجنڈے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ عون چوہدری کو بےبنیاد اور من گھڑت الزامات اور پراپیگنڈے پر جلد لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں-امپورٹڈ حکومت ہاتھ سےجاتی دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں-