یہ اغوا کیس ہے:ایمان مزاری

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کےکہنے پر نہیں ہوا۔ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نےکوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں۔، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا۔