شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔