طوطی ہند حضرت امیر خسروؒ
حضرت امیر خسرو، ایک نابغہ روزگار شخصیت اردو کے اولین شاعر، جنگجو سپاہی،ماہر لسانیات( عربی،اردو، ترکی،فارسی، سنسکرت) فلسفی، موجد، مصنف،ماہر تعلیم، تاریخ دان، موسیقار، گلوکار،انسانی حقوق کے علمبردار،شاہی مشیردرویش،صوفی ولی اللہ سحر انگیز وجہیہ و شکیل شخصیت کے مالک تھے آپ نے ایک نیا علمی و ادبی ماحول تشکیل دیا۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کی رفاقت نے آپکو شہرت دوام سے ہم کنار کیا۔ آپ نے گیارہ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا حکمرانی کے انداز اور نشیب فراز کا مشاہدہ کیا۔خاص بات یہ ہے کہ شاعری اور نثر کی 99 کتب تصنیف فرمائیں اور اشعار کی تعداد تقریبا چار لاکھ کے قریب ہے۔ 718ویں سالانہ عرس کی چار روزہ تقریباتپڑوسی ملک میں تزک و احتشام اور عقیدت و احترام سے شروع ہیں جن میں کئی صدیوں سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آپکی درگاہ پر روزانہ دس ہزار سے زائد زائرین کی آمد ہوتی ہے ( اکرام نعیم قریشی، بزم عروج ادب03005308591 پاکستان )