وزیر اعظم اور ایم ڈی بیت المال سے اپیل
مکرمی : میرے چھ بچے ہیں میرا بیٹا چھ سالہ محمد حمزہ کو کچھ عرصہ پہلے تیز بخار ہواتھا جس کی بعد اس کے کانوں کی سماعت ختم ہوگئی ۔ ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا لوگوں سے قرضے لے کر بچے کا علاج کرواتا رہا ۔ اب میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے بچے کا علاج کرواسکوں ۔ دیہاڑی دار مزدور ہوں گھر کا نظام چلاوں یا بچے کا علاج کروائوں۔ڈاکٹر کے مطابق بچے کے اپریشن پر تقریباََ 18 لاکھ کے اخراجات ہونگے ۔ یہ میرے بس کی بات نہیں! میری وزیر اعظم پاکستان اور ایم ڈی بیت المال سے اپیل ہے کہ بچے کے علاج کیلئے مالی امداد کریں اور میرے بچے کا علاج کروائیں ۔میرا بیٹا تعلیم حاصل کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہے( صدیق خان، ڈھوک کشمیریاں چوہدریاں0315-5739672 )