برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی قابل قدر ہمدردی
مکرمی: مارچ 2021 ء برطانیہ میں میری عزیزہ نے اپنا پاکستان پاسپورٹ بذریعہ وکیل مطلوبہ فیس کے ساتھ ایکٹینشن کیلئے ہوم آفس بھیجا۔ میرے گزشتہ ماہ دورے میں پتہ چلا کہ ابھی تک کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ میں نے بلیک برن کی ایک برطانیوی ممبر پارلیمنٹ محترمہ کیٹ کو خط لکھا تھا جس میں ان کو بتایا گیا کہ درخواست دہندہ خاتون کے والدین فوت ہو گئے اور جوان بھائی سعودی عرب میں شہید ہو گیا تھا۔ تینوں کی موت کے سرٹیفکیٹ بھی خط کے ساتھ بھیجے تھے اور درخواست کی کہ انسانی ہمدردی کی بنا پر ان کو پاسپورٹ جلد واپس کیا جائے تاکہ وہ اپنوں کی قبریں پاکستان جا کر دیکھ سکیں۔ دوسرے دن ایم پی اے کا ای میل ملا۔ اپنے لکھے ہوم آفس کے خط کی کاپی بھی بھیجی جس میں محترمہ نے ہوم آفس کو فوری مدد کی اپیل کی۔ اپنے حلقہ انتخاب کی مدد اور ہمدردی کی روایت برطانوی معاشرے کیلئے عظیم نعمت ہے ۔اللہ تعالی ہمارے ملک کو بھی یہ نعمت ہمدردی عطا فرمائے۔ آمین(الحاج بشیر علی اسلام آباد0335118133 )