یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
مکرمی : اہل ہوکڑہ کیری مری کلیئے حافظ عمیر الطاف عباسی کا ملک گیر شہرت کی حامل دانش گاہ بھیرہ شریف سے فارغ التحصیل ہونا اور سند فراغت حاصل کرنا اعزاز سمجھتے ہیں انہوں نے یہ طویل تعلیمی سفر 2013 میں فیضان مکتب اساتذہ العلما علامہ پیر انوار قریشی کے زیر سایہ دارلعلوم محمدیہ غوثیہ پنڈ دادنخان سے شروع اور 2022الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ بھیرہ شریف سے مکمل کیا ۔اس کامیابی کا سہرا ان کے والدین کی شفقتیوں دعائیں ، اساتذہ کی رہنمائی ، انتھک محنت کا ثمر ہے۔ اللہ تعالی انکے علم و عمل میں استقامت اور صحیح معنوں میں دین کی خدمت کرنے کی توفیق خاص عطا فرمائے ۔ اہل علاقہ محمد الطاف عباسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جن کے صاحب زادے نے ہوکڑہ کیری کا نام روشن کیا (عامر الطاف عباسی ، مری )