Waqt News
Tuesday | June 28, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں خطاب کریں گے
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

چوبیس کروڑ کہاں جائیں؟؟؟؟

May 21, 2022 7:27 AM, May 21, 2022
  • محمد اکرم چوہدری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
چوبیس کروڑ کہاں جائیں؟؟؟؟

میرا مسئلہ سیاسی جماعتوں کا عروج و زوال نہیں ہے، میرا مسئلہ یہ نہیں کہ کون اقتدار ہے اور کون سڑکوں کی خاک چھان رہا ہے، میرا مسئلہ فلور کراسنگ نہیں ہے، میرا مسئلہ یہ نہیں کہ کون سا سیاست دان کہاں جا رہا ہے، کہاں آ رہا ہے، کہاں سے کھا رہا ہے، کہاں کھلا رہا ہے، کیا پی رہا ہے، کیا پلا رہا ہے، کیا پہن رہا ہے، کہاں گھوم رہا ہے، میرا مسئلہ یہ بھی نہیں کہ کس کی کتنی فیکٹریاں لگ گئیں، کس نے کتنا مال بنایا، کون پسماندہ علاقے سے آیا اور اسمبلی میں بیٹھ گیا، کون باہر سے آیا اور حکمران بن گیا، کس کے بچے باہر پڑھتے ہیں، کس کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔ میرا مسئلہ میرے ملک کے لگ بھگ چوبیس کروڑ انسان ہیں۔ ان کا والی وارث کون ہے۔

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

ایک فیصلہ آیا ہے کہ چند اراکینِ اسمبلی پارٹی پالیسی کی مخالفت کرنے پر ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈی سیٹ ہونے سے انہیں کیا فرق پڑے گا وہ دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ جائیں گے، ان کے ڈی سیٹ ہونے سے عام آدمی کو کیا فرق پڑے گا۔ کیا اس کے مسائل حل ہو جائیں گے؟؟؟

میرے پیارے پاکستانیوں یہ کیسا نظام ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے غربیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے رہیں، وعدے نہ نبھائیں، سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کریں، روٹی کا لالچ دے کر ووٹ خرید لیں اور پھر دو وقت کی روٹی بھی چھین لیں، سب باغ دکھائیں اور اقتدار میں آنے کے بعد آنکھیں پھیر لیں، چند نوٹوں کے عوض ووٹ خریدیں، ووٹ لینے کے لیے جھک کر سلام کریں اور پھر سائلین پر پالتو کتے چھوڑ دیں، عام آدمی کو بہتر زندگی کا خواب دکھا کر اس کا خون چوس لیں، زندگی بہتر بنانے کے نام پر سانس لینا مشکل کر دیں اور برسوں سے یہی کھیل سب کے سامنے اور بار بار کھیلتے رہیں لیکن کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے گنتی کے لوگوں کے خلاف کبھی کوئی قانون نہیں بنا، ایسا قانون جو ووٹر کے ساتھ وعدوں سے پھرنے والوں کو الٹا لٹکائے۔ 

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

قانون حرکت میں بھی کب آتا ہے جب ایک طاقتور دوسرے طاقتور کے سامنے آتا ہے۔ وہ کروڑوں ووٹر دہائیوں سے جنہیں بیوقوف بنایا جا رہا ہے، پرکشش انتخابی نعروں اور وعدوں پر کیا ان پر کوئی ضابطہ اخلاق لاگو نہیں ہوتا، جن کے نام پر جمہوریت ہے وہ ذلیل و رسوا ہیں اور جمہوریت سے فائدے اٹھانے والے موجیں کر رہے ہیں۔ 

اگر پارٹی پالیسی سے انحراف سنگین جرم ہے تو سادہ لوح ووٹرز کی غربت و بے بسی سے فائدہ اٹھانا اس سے بھی سنگین جرم ہے، کیوں ان معصوم ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون موجود نہیں ہے، اگر ہے تو وہ قانون حرکت میں کیوں نہیں آتا۔ دہائیوں سے کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ میرے ملک کے کروڑوں غریبوں کا خون چوسا جا رہا ہے، استحصال ہو رہا ہے، کروڑوں لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں عین اسی وقت گنتی کے لوگ اپنے حقوق کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں لیکن کسی میں بولنے کی جرات نہیں ہے۔ کیا ان کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے، کیا ان کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاتا۔ عام آدمی کا سب کچھ لٹ چکا ہے لوٹنے والے معزز ٹھہرے جبکہ جمہوریت کے سب سے بڑے محافظ ووٹرز آج بھی صاف پانی، دو وقت کی روٹی، علاج کی بہتر سہولیات، بچوں کی اچھی،معیاری اور سستی تعلیم کے لیے خوار ہیں لیکن ان کے حقوق پر آئین کی تشریح کرنے والے، اپنے مطلب کی شقیں نکالنے والے، آئین کی پامالی کے کیس لڑنے والوں کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں۔

پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ

جس کا جہاں دل کرتا ہے جائے، الیکشن لڑتا ہے لڑے، ہارے جیتے، مجھے کسی سے کوئی غرض نہیں، میں جانتا ہوں سب ایک جیسے ہیں، یہ بھیس بدل بدل کر آتے ہیں، باریاں لیتے ہیں اور معصوم لوگوں کی خواہشات کو قتل کر کے اگلے سفر پر نکل جاتے ہیں۔ یہ رہنما ہیں خدا کا خوف کریں، انہیں رہنما لکھنے کے بجائے کوئی اور لفظ استعمال ہونا چاہیے۔ یہ رہنما کے معیار پر ہرگز پورا نہیں اترتے۔

شاعر انقلاب، شاعر عوام حبیب جالب فرماتے ہیں

حکمراں ہو گئے کمینے لوگ

خاک میں مل گئے نگینے لوگ

پھر کہتے ہیں

رہزنوں نے جو رہزنی کی تھی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

رہبروں نے بھی کیا کمی کی تھی

معروف شاعر راحت اندوری لکھتے ہیں

انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا

یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا

پھر لکھتے ہیں

واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی

یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا

جناب مجھے فکر چھلانگیں لگانے والے سیاستدانوں، وعدے توڑنے والے مفاد پرستوں کی نہیں مجھے ان کروڑوں لوگوں کا غم ہے جن کا استحصال ہو رہا ہے۔

کیا نظام ہے پارٹی سربراہ کی حکم عدولی پر سیٹوں سے محروم ہوتے ہیں لیکن جن کی ووٹوں سے اسمبلیوں میں جاتے ہیں ان سے کیے وعدوں سے انحراف کی کوئی وقعت نہیں اور چلے ہیں جمہوریت مضبوط کرنے۔ ان سیاست دانوں نے ان اقتدار کے بھوکے خاندانوں نے میرے ملک کے سکون کو، اخلاقیات کو رواداری کو، احساس کو مروت کو قتل کر دیا ہے۔ 

عراقی وزیراعظم کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

احمد فراز کہتے ہیں

اس شہر میں نغمے بہنے دو

بستی میں ہمیں بھی رہنے دو

ہم پالنہار ہیں پھولوں کے

ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں

تم کس کا لہو پینے آئے ہو

ہم پیار سکھانے والے ہیں

کروڑوں لوگوں کو چند مفاد پرستوں نے جکڑ رکھا ہے میں دیکھ رہا ہوں ان کی طرف جنہیں آئین نے جکڑ رکھا ہے وہ کب تک ان لائنوں میں الجھے رہیں گے وہ کب تک ان کروڑوں ہم وطنوں کے ارمانوں کا خون برداشت کریں گے کب تک!!

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد اکرم چوہدری

محمد اکرم چوہدری

مشہور ٖخبریں
  • سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

    Jun 27, 2022
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا ...

    Jun 26, 2022 | 18:33
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  •  وزیراعظم کو درپیش چینلجز  

    Jun 27, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم شہباز شریف آج   ٹرن ارآؤنڈ پاکستان کانفرنس  میں ...

    Jun 28, 2022 | 10:15
  • وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

    Jun 27, 2022 | 21:36
  • وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

    Jun 27, 2022 | 21:10
  • پاکستان اور فرانس کے درمیان 10.7 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ...

    Jun 27, 2022 | 19:43
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7 روپے سے زائد کاا ضافہ

    Jun 27, 2022 | 19:33
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وعدے وفا کے ارادے دغا کے!!!!!!!!

    Jun 28, 2022
  •  اسلم بھوتانی ، خالد مگسی کا فنڈز نہ ملنے پر غصہ، ...

    Jun 28, 2022
  • بلند و بالاپہاڑوں کی ہیرو

    Jun 28, 2022
  • ضروری ادویات کی کمیابی پر کس کی توجہ ہے

    Jun 28, 2022
  •  پی ایس ایل سے کمانے والے اور متنازع کے پی ایل!!!!!!

    Jun 27, 2022
  • 1

    نیشنل ایکشن پلان: صوبوں میں روابط وقت کا اہم تقاضا

  • 2

    آرمی چیف کا دورۂ سعودی عرب اور  ان کیلئے مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز

  • 3

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں  پیپلزپارٹی کی واضح برتری

  • 4

    معاشی استحکام کے لیے سارا بوجھ عوام پر مت ڈالیں

  • 5

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی  اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز

  • 1

    منگل ،28 ذیقعد 1443ھ،28 جون 2022 ء

  • 2

    پیر ،27 ذیقعد 1443ھ،27 جون 2022 ء

  • 3

    اتوار ،26 ذیقعد 1443ھ،26 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • توشہ خانہ

    Jun 28, 2022
  • لاوا ابل رہا ہے

    Jun 28, 2022
  • احتساب کا خدا حافظ

    Jun 28, 2022
  • سری لنکا کی صورتحال پاکستان میں اضطراب کیوں؟

    Jun 28, 2022
  • اداروں کی تباہی ،ڈاکٹر محمود شوکت کا ذاتی تجربہ

    Jun 28, 2022
  • ’’ قرآن کریم کے اسپرانتو زبان میںمترجم کی ...

    Jun 28, 2022
  •    سپیکر قومی اسمبلی کا  منصب :  راجہ پرویز اشرف ...

    Jun 28, 2022
  • قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے

    Jun 28, 2022
  • سود؛ اللہ اور اسکے رسول ؐ سے جنگ …(2 ) 

    Jun 28, 2022
  •   22 کروڑ لوگ ٹیکس دیتے ہیں مگر؟

    Jun 28, 2022
  • 1

     غزل

  • 2

    ’’ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائو گے''

  • 3

     لیگی دور  اور قومی ترقی و خو شحالی

  • 4

    تازہ بیانیہ

  • 5

    کلیاتِ امان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خادموں کا خیال رکھنے والے!

  • 2

    معاف کرنے کی عادت

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    تعصب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہندوستان میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک

  • 5

    کامیاب و کامران

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group