
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں سے راجہ ریاض احمد کو بالآخر اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کا ایوان مکمل ہو گیا ہے ،قومی اسمبلی میں اتحادی حکومت کورم پورا نہ ہو نے کے باوجود اپوزیشن ارکان کے تعاون سے پہلا بل پاس کرانے میں کامیاب ہوئی،حکومتی وزراء نے اپوزیشن کے فعال ارکان خاص طور پر جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی سے ایوان میں ہی ملاتیں کر کے یقین دہانی حاصل کی کہ وہ کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے،اپوزیشن کی یقین دہانی کے بعد ہی حکومت کو ایوان میںمالی ذمہداری اورحد قرض(ترمیمی)بل 2022ٰ بل پیش کر نے کی ’’جرات‘‘ہوئی،بل پیش کر نے سے قبل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا باری باری اپوزیشن رکن فہمیدہ مرزا اور مولاناعبدالاکبرچترالی کے پاس گئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ کورم کی نشاہدی نہ کریں کیوں کہ یہ بہت اہم بل ہے جس پر اپوزیشن نے ان کی بات مانتے ہوئے کورم کی نشاندہی نہیں کہ باجود اس کے کہ اجلاس میں کورم نہیں تھا اپوزیشن کی (باقی صفحہ5 پر)
طرف سے کورم کی نشاہدی نہ کرنے کی وجہ سے بل کثرت رائے سے منطور ہوگیا۔اس طرح اتحادی حکومت قومی اسمبلی سے سابقہ حکومت کا بل پاس کرانے میں کامیاب ہوگئی فہمیدہ مرزا نے کہاکہ بل آئی ایم ایف کے حوالے سے اہم تھا۔بین الاقوامی ذمہ داری تھی اس لیے بل کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی ہے،جب سے اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے کورم پورا کر نا اس کے لیے جوئے شیر لا نے کے مترادف ہے ،اپوزیشن موجود حکومت کے ساتھ وہی کر رہی ہے جو اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ قومی اسمبلی کے ایوان میں کیا کرتی تھیں،اپوزیشن جب چاہتی ہے کورم کی آواز’’بلند‘‘کر کے سپیکر کو ’’بلیک میل‘‘کرتی ہے اور بولنے کے لیے مائیک حاصل کر لیتی ہے اور سپیکر بھی اجلاس کی کارروائی کوجاری رکھنے کے لیے اپوزیشن کے ان ارکان کو مجبورا مائیک دے دیتے ہیں،اجلاس حسب معمول آدھاگھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا،ایوان میں شہید ہونے والے فوجی جوان اورپویس اہلکار کے لیے دعاکرائی گئی۔ دعا جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن محمودشاہ نے دعاکرائی ۔نمل یونیورسٹی اسلام آباد اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے طلبا و طالبات نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔قائمقام سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکبر درانی نے نمل یونیورسٹی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے طلبا و طالبات کو مہمانوں کی گیلری آمد پر خوش آمدید کہا اور ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
پارلیمنٹ ڈائری