اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا ئیگا۔ ای سی سی نے دو ہفتے قبل کپاس پر امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری مشترد کر دی تھی۔ رواں مالی سال کیلئے کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری پر آج دوبارہ غور کیا جائے گا۔ سکوک بانڈز کے ذریعے 200 ارب روپے قرض کی تقسیم پاور سیکٹر آڈٹ رپورٹ کے مطابق کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں کمی کے باعث بجلی کے نجی کارخانوں کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ موبائل فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کیلئے پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب قمیت پر خریداری کیلئے پیشگی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ نجی پیٹرولیم ریفانری بائیکو کو آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کے حوالے سے غور ہو گا۔ درآمدی ایل این جی کی قیمت مقرر کرنے کی گائیڈ لائنز کی منظوری دی جائے گی۔