متحدہ عرب امارات میں لیزر کے ذریعے کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے سریع رفتار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دنوں دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کے مشکوک کیسز کی تصدیق کے لیے سریع رفتار ٹیکنالوجی تک رسائی کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی کی بدولت متحدہ عرب امارات کو پوری دنیا میں نمایاں پوزیشن مل جائے گی۔ امارات ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور ریسرچ کے حوالے سے انٹرنیشنل سینٹر کی حیثیت حاصل کیے ہوئے ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت خون کے خلیوں میں کورونا وائرس پہنچتے ہی اس کاپتہ لگایا جاسکتا ہے۔نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پورے ملک میں کورونا ٹیسٹ بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ کیا جاسکے گا. کورونا سے متاثرین پر نظر رکھی جاسکے گی اور ورکرز میں وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024