وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد :وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا ۔ اجلاس میں شوگر سکینڈل کی فرانزک رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج دوپہر 1 بجے ہوگا ،شوگر بحران کے اصل ذمہ دار کون ہیں ؟ اجلاس میں شوگر سکینڈل کی فرانزک رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ فرانزک رپورٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق 200 صفحات پر مشتمل رپورٹ آج تیار کر لی گئی ہےاور رپورٹ میں شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ شامل ہے۔ رپورٹ میں شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا؟ کتنی فروخت کی اور کہاں فروخت کی؟ سمیت تمام تفصیلات شامل ہیں، رپورٹ میں چینی کے بے نامی خریدواروں کا ذکر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت کا ریکارڈ بھی لف کیا گیا ہے۔
ای سی سی کے فیصلوں کا فرانزک آڈٹ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ رپورٹ میں واضح بتایا گیا ہے کہ سبسڈی کس کے حکم پر اور کیوں دی گئی۔ اس کے علاوہ فرانزک آڈٹ رپورٹ بتایا گیا ہے کہ چینی مافیا کی جانب سے سٹہ کیسے کھیلا گیا۔