گورنر سندھ سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
کراچی (وقائع نگار)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفدنے گورنرہاس میں ملاقات کی ۔ وفد میں فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زماں ، آفتا ب صدیقی اور اشرف قریشی شامل تھے ۔ گورنرسندھ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرسندھ کے اسپتالوں کو حفاظتی لباس فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ سے کہا کہ وہPPE ، سرجیکل ماسک، فیس شیٹ ، سینیٹائزر ہسپتالوں کو پہنچائیں گے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ایک کنٹینر میں موجود یہ طبی سازوسامان چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ ،شکار پور اور گھوٹکی کے اسپتالوں کو دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نبر د آزما ڈاکٹر و طبی عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہیںڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حفاظت کے لئے وفاق کا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔