بشکیک میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر وزارت خارجہ سے جواب طلب
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کرغستان کے شہر بشکیک میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر وزرات خارجہ اور دیگر سے 2 جون کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کرغستان کے شہر بشکیک میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے یورپ اور مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لا رہی ہے کرغستان میں پھنسے پاکستانیوں واپس لانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے،کرغستان کے شہر بشکیک میں 5 آڈیٹرز سمیت 500 شہری فلائٹ آپریشن بند ہونے پھنس گئے ہیں،کرغستان میں پھنسے شہریوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فوری وطن واپس لانے کا حکم دیا جائے۔