کراچی:آئی سی آئی پل کے قریب ٹرالر میں آگ لگ گئی
کراچی (این این آئی) کراچی میں آئی سی آئی پل کے قریب ٹرالر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب روئی سے بھرے ہوئے ٹرالر میں اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ نے اطلاع ملتے ہی پہلے ایک اور پھر دوسری فائر ٹینڈر روانہ کی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔