میاں برادران کی قیادت پر متفق اور متحد ہیں، راجہ حمید ایڈووکیٹ
بیول(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے ، راجہ حمید ایڈووکیٹ۔ مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ حمید ایڈووکیٹ نے پریس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی اور ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت بہتر تھا۔ مقامی سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات کے حوالے سے راجہ حمید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے۔ تمام مقامی قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر متفق اور متحد ہیں ۔ پارٹی میں مخلص کارکنوں اور مقامی قائدین کی عزت و احترام کا ہر حال میں خیال رکھا جائے گا۔ پارٹی امور اور ٹکٹوں کے فیصلے باہمی مشاورت اور کارکنوں کی رائے کو سامنے رکھ کر کئے جائیں گے۔