عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : چنگیز خان
حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) سا بق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی2 چنگیز خان نے کہا ہے کہ بلو چستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر سخت مذمت کرتاہوں ، عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شرپسند آستین کے سانپ ہیں ،ہر جگہ ایسے شرپسند عناصر موجود ہوتے ہیں جو چند ٹکوں کی خاطر اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ دین اسلام،وطن عزیز پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی شرپسندی کو برداشت نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ پاک فوج پر حملے نہ صرف پاک فوج پر حملے ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم پر حملے ہیں پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ایسے عناصر کے خاتمہ کیلئے پاکستانی قوم ہر موقع پر پاک فوج کیساتھ ہے چنگیز خان نے بلوچستان میں پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت پر دلی دکھ وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شرپسند آستین کے سانپ ہیں ،ہر جگہ ایسے شرپسند عناصر موجود ہوتے ہیں جو چند ٹکوں کی خاطر اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں۔