لاک ڈائون حفاظتی تدابیر کیساتھ مکمل کھولا جائے،چوہدری ظفر محمود
جبر(نامہ نگار)لاک ڈائو ن حفاظتی تدابیر کے ساتھ مکمل کھولا جائے غریب لوگ کورونا سے کم بھوک کی وجہ سے زیادہ مریں گے لا ک ڈائون صرف اس صور ت میں کیا جائے اگر حکومت ہر گھر میں راشن کی فراہمی کو یقینی بناتی ورنہ جزوی لاک ڈائون غریبوں کی جان لے لیگا انہوںنے کہااب کچھ دوکاندار من مانے ر یٹ وصول کر رہے ہیں اور کچھ دوکاندارکرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں انتظامیہ دوکانوں کو بند رکھنے سے قاصر ہے انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر حالات ہو گئے ہیں دوکانوں کو بند رکھنے کا طریقہ کار واضع کیا جائے جس پرسب دوکاندار عمل کریں انہوںنے مزید کہا حکومت کو چاہیے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا انتظام کریں تاکہ حالات کنٹرول میں ہی رہیںاورعوام کو بھوکا مرنے سے بچائیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوارایم این اے حلقہ این اے 58 چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔