عوام وزیراعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں : یونس مغل
مندرہ( نامہ نگار)تحریک انصاف عوام کی خوشحالی کے لیے د ن رات کوشاں ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی تدبر و تحمل سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاوٗن میں نرمی کا اعلان کر کے عوام میں پائی جانے والی خوف کی وفضا کو ختم کر دیا ہے عوام کو حوصلہ ملا ہے اور پاکستانی عوام نے وزیر اعظم کی کال پر خود کو لاک ڈائون کر کے ثابت کر دیا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے محبوب قائد پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تحصیل گو جر خان سے چوہدری محمد عظیم کو تحصیل گو جر خان کا تحصیل صدر ، راجہ روئیداد خان چب کو سینئر نائب صدر اور راجہ عبدا لوحید کو جنرل سیکرٹری منتخب کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۱ن خیالات کا ۱ظہار تحریک ۱نصاف تحصیل گوجرخان لیبر ونگ کے رہنما یونس مغل،ملک طاہر۱ور ہارون قریشی نے منتخب عہدید۱روں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔