صحافی وٹی وی رپورٹر سردارفرحت علی خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
فتح جنگ (نامہ نگار )صحافی وٹی وی رپورٹر سردا رفرحت علی خان کی وفات پر تحصیل فتح جنگ سمیت ضلع اٹک کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات نے جن میں سابق ایم این اے محمد ذین الہی صاد ق، معرو ف کاروباری وسماجی شخصیت حاجی ملک شیر خان سدریال ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک ریاست علی سدریال ،پیپلزپارٹی کے ڈویثرنل نائب صدر سردار نا صر خان بنگو ، سابق چیئرمین ایم سی فتح جنگ ملک عابد دائود ،مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے صدر محمد سلیم شہزاد ،تحصیل صدر سردارقدیر خان صدکال،خادم چھچھ چنگیز خان حضرو ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردارممتاز خان بسال ،حاجی اشتیا ق احمد خان آف میر ارتوال ،ملک عنصر محمو دسدریال ،افتخار احمد خان جھنگ ،ملک غلام قادر آف حطار ،حاجی سفیان اعظم پسوال ،زین اعظم پسوال ،سابق چیئرمین سید زاہد حسین شاہ باہتر ، عامر لیاقت خان جھنگ ،ملک علی شان آف بٹھو،ملک نصرت خان ماجھیا ،سردارحماد اکرم خان ملال،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ،ملک فضل خان حطار اورملک محمد سلیم ڈھر نا ل شامل ہیں نے الگ الگ پیغامات میں مرحوم کی وفا ت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور پسماندگان کے صبر وجمیل کیلئے دعا کی ہے۔