Waqt News
Saturday | January 16, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا: غلام سرور
  • پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ
  • ’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ میرے پسندیدہ کارٹون ہیں، مہوش حیات
  • 4 ماہ قبل میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کیلئے انجان تھے، نادیہ خان
  • ملک میں گیس کا بحران تاحال برقرار

اے غربت !! تیرا شکریہ

May 21, 2020 8:10 AM, May 21, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اے غربت !! تیرا شکریہ

یوں تو ہر انسان کی خواہش بھی ہوتی ہے اور کوشش بھی ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح امیر ہو جائے لیکن بعض اوقات انسان اپنی غربت پہ اس قدر خوش ہوتا ہے کہ اسے اپنی غربت پہ ناز ہوتا ہے اور وہ امیر لوگوں کے مسائل ، پریشانیاں اور غم دیکھ کر اللہ سے دعا کرتا ہے کہ اس امارت سے غربت لاکھ درجے بہتر ہے۔ ایسی امیری کا کیا فائدہ جس میں ذہنی سکون نہ ہو ، انسان ڈر کے مارے آزاد ماحول میں نہ گھوم سکتا ہو اور نہ ہی باہر کھا پی سکتا ہو اور ویسے بھی امیر لوگ پرہیزی کھانا کھاتے ہیں لیکن کیا فائدہ ایسے کھانے کا جب پرہیز کے باوجود بھی شوگر ، بلڈ پریشر ، امراض قلب اور دیگر بیماریاں پیچھا نہ چھوڑ رہی ہوں ، جب پیسہ ہونے کے باوجود مسلسل علاج ہی چل رہا ہو اور وہ بھی ملک اور بیرون ملک کے مہنگے ترین ہسپتالوں میں۔ جبکہ اس کے برعکس غریب آدمی کو نہ تو کھانے کی پرہیز چاہیئے اور نہ ہی کوئی اعلی قسم کا صاف ستھرا ماحول چاہیئے بلکہ اسے تو صرف دو وقت پیٹ بھرنا ہے ، اْسے نہ تو علاج کے لیے کسی ہسپتال کی فکر ہے اور نہ کی کسی بڑے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لینے کی فکر ہے۔ غریب کو نہ تو دولت اکھٹے کرنے کی فکر ہے اور نہ ہی اس کی حفاظت کی فکر ہے ، اْسکو نہ تو ٹیکس بچانے کے لیے بینک اکاؤنٹس چھپانے کا ڈر ہے اور نہ ہی باہر ملک دولت پکڑے جانے کا ڈر۔ اسے یعنی غریب کو نہ تو NAB کا ڈر ہے اور نہ ہی FBR کا خوف ، غریب کو نہ تو اپنے بچوں کو بیوروکریٹ بنانا ہے ، نہ سرکاری افسر اور نہ ہی سیاستدان بنانا ہے اس لیئے اسے کسی ‘‘ بڑے شخص ‘‘ کی خدمت گزاری کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کے آگے جھْکنے کی ضرورت ہے۔امیر کو نہ جانے ہر وقت کسی انجانے خوف نے گھیرا ہوا ہوتا ہے ، اسے ہر وقت لْٹنے کا ڈر ہے ،اسے ہر وقت دولت چھن جانے کی فکر ہے ، جبکہ اْسے اپنی اولاد اور گھر والوں کی قطعاً پرواہ نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ ایسے امیر اور بڑے گھرانوں میں جہاں دولت کی فراوانی ہو اس گھر کے فرد ایک ہی چھت کے نیچے تنہائی کی زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں ، کیونکہ کسی کے پاس کسی کے لیے وقت نہیں ہے اور گھر سے باہرسماجی سرگرمیوںکے لیے ڈھیروں ڈھیر وقت ہے۔غربت میں میسر اوپر بیان کردہ سہولتوں کی قیمت اشرافیہ کے پاس جمع اربوں روپے سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ غربت میں سکون اور اطمینان ہے اور دوسری طرف بے سکونی اور پریشانیاں ہیں۔غریبوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ انہیں تو غربت کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ اس نے انہیں ہزاروں غموں اور پریشانیوں سے دور رکھا ہوا ہے اور بچایا ہوا ہے۔ کہتے ہیں ناں کہ ‘‘ صحت بڑی دولت ہے ‘‘ یہ بالکل حقیقت ہے کیونکہ صحت کی قدر اس سے پوچھیں جو کہ اس دولت سے محروم ہے۔ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ دنیا جہان کی ہر سہولت کے میسر ہوتے ہوئے بھی بیماریوں کا شکار ہیں اور یقینا اپنی دولت کو کوستے ہوں گے کہ یہ دولت انکے کس کام کی ؟ لوگ سمجھتے ہیں کہ بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے لوگ شاید بہت زیادہ خوش نصیب بھی ہیں اور خوش بھی ہیں مگر دل ودماغ میں انجانا عدم تحفظ ہی ان لوگوں کے لیے اصل بد نصیبی ہے۔ بڑے بڑے محل نما گھروں میں تنہائی اور ہر وقت کی پراسرار خاموشی ذہنی سکون سے کوسوں دور کیئے ہوئے ہوتی ہے۔ہر مہینے لاکھوں کی آمدن مگر اخراجات پورے نہ ہونے کا گلہ زبان پہ ہر وقت رہتا ہے۔جبکہ دوسری طرف غریب کو بسوں اور رکشوں کے دھکے بظاہر تو عذاب لگ رہے ہوتے ہیں مگر اپنے گھر اور اپنے بچوں سے ملنے کی تمنا ہر مشکل کو ختم کر دیتی ہے ،چھوٹے سے گھر میں سب اکھٹے اٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے اور وقت گزارتے ہیں ، اسی دولت کی قیمت کوئی نہیں بھر سکتا ، چند ہزار روپے ایک مہینے کی کمائی ہونے کے باوجود بھی اپنی خواہشات پوری کرنا ہی اصل امیری ہے۔غربت کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں ظاہری بناوٹ کی ضرورت نہیں پڑتی اور نہ ہی ناک کٹنے کی فکر میں لاکھوں روپے فضول محفلوں میں اْڑانے کی ضرورت پڑتی ہے اسلیئے غریب کو غربت کا ہر وقت شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ وہ طرح طرح کے شیطان دوست کاموں سے محفوظ ہے۔غریب کو غربت کا شکریہ اس لیے بھی ادا کرنا چاہیئے کہ اسے اپنی دولت بچانے اور چھپانے کے لیے جابجا جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔دوسرے لفظوں میں غربت کوئی بْری چیز نہیں ہے بلکہ یہ تو باعث سکون اور باعث اطمینان ہے کہ جس کے ہونے سے بندہ بہت سی مصیبتوں ، پریشانیوں اور نقصانات سے محفوظ رہتا ہے ، کیونکہ ناجائز دولت اکھٹی کرنے والے اور دوسروں کا حق مار کر جھوٹی شان وشوکت حاصل کرنے والے کبھی بھی سکون کا سانس نہیں لے سکتے چاہے جتنے حج اور عمرے کر لیں ، چاہے کتنی دیگوں اور کالے بکروں کے صدقے دے دیں ، ایک خلش دل میں ہمیشہ رہے گی کہ کچھ نہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔مجھے ایک واقعہ ایک دوست نے سنایا تھا کہ ایک بار ایک شخص اس سے ملنے آیا اور کہا کہ یار یہ دولاکھ روپے رکھ لو اور اپنے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ نکلوا کر مجھے دے دو تو دوست کے استسفار پہ اس نے بتایا کہ دراصل میرے پاس حرام کی کمائی ہے اور میں نے حج پہ جانا ہے اس لیے یہ مناسب نہیں کہ میں ان پیسوں سے حج کروں اس لیے آپ سے پیسے بدلنے کا سوچا۔ یہ واقعہ دراصل اپنے آپ کو دھوکا دینے اور قلبی سکون حاصل کرنے کی کوشش ہے مگر یہ کبھی ممکن نہیں ہے۔ جبکہ اس کے برعکس خوش نصیب ہے وہ غریب شخص جو ساری زندگی اس نیت سے گزارتا ہے کہ اللہ نے چاہا تو وہ بھی حج کی سعادت حاصل کرے گا۔اگر گہرائی میں سوچا چائے تو امیر نے اور غریب نے تقریبا ایک جتنی ہی عمر جینی ہوتی ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کتنی جائیداد کا مالک ہے کیونکہ قبر کی زمین امیر اور غریب کے فرق کو دیکھ کر کم یا زیادہ نہیں ہو جاتی بلکہ سب کے لیے ایک سی ہوتی ہے۔ اس لیے ہر انسان کو اپنے سے اوپر والوں کو نہیں بلکہ اپنے سے نیچے والوں کو دیکھنا چاہیئے۔ ایسا کرنے سے نہ صرف ذہنی سکون میسر آئے گا بلکہ اللہ کا شکر بھی ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا، فارن فنڈںغ خٰص کا فیصلہ سنایا جائے: رہنما ن لیگ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  نیا سال نجومیوں کی نظر میں

    Jan 04, 2021
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ...

    May 22, 2020 | 15:07
  • پی آئی اے کے طیارہ میں سوار مسافروں کے نام کی تفصیلات جاری ...

    May 22, 2020 | 16:38
  • ایف اے ٹی ایف کا ایران کو بلیک لسٹ کر نے کا اعلان

    Feb 22, 2020 | 10:18
  • سانحہ اے پی ایس کے 6 برس بیت گئے، زخم آج بھی تازہ، تمام ...

    Dec 16, 2020 | 09:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا: غلام ...

    Jan 16, 2021 | 16:08
  • پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو ...

    Jan 16, 2021 | 15:56
  • ملک میں گیس کا بحران تاحال برقرار

    Jan 16, 2021 | 13:00
  • بھارت بھر میں کوروناویکسینیشن مہم کا آغاز

    Jan 16, 2021 | 12:49
  • کوروناکی نئی قسم ,برطانوی وزیر اعظم کا تمام ٹریول کوریڈورز ...

    Jan 16, 2021 | 12:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • غلام سرور خان،پڑھتا جا شرماتا جا،نیا چیف ...

    Jan 16, 2021
  • اسلام آباد کی کشش، مہنگا پٹرول اور جماعت اسلامی ...

    Jan 15, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
  • براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

    Jan 14, 2021
  • 1

    بھارت کو اقوام عالم کی خاموشی سے ہی جنگی عزائم بڑھانے کا حوصلہ ملتا رہا ہے

  • 2

    بجلی نرخ مزید بڑھانے کی تیاری

  • 3

    شمالی وزیرستان دہشت گردی میں  تین جوانوں کی شہادت

  • 4

    وطن کا دفاع مضبوط بنانے اور بلوچستان کی ترقی کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہونا ہوگا

  • 5

    پرتشدد قوم پرست تنظیموں پر  پابندی کا صائب مطالبہ

  • 1

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  28؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  13؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل‘  27؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  12؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ لا ل حوؔ یلی سے دُور ؔ ، مولانا اسلام ؔآباد ...

    Jan 16, 2021
  • ٹرمپ مواخذہ جو بائیڈن اور پاکستان

    Jan 16, 2021
  • مائوزے تنگ اور مولانا کا لانگ مارچ

    Jan 16, 2021
  • حکومتی کریک ڈاؤن کی ضرورت

    Jan 16, 2021
  • اب نہ رہے کہیں کے ہم… !

    Jan 16, 2021
  • جعلی عامل اور نقلی پیر 

    Jan 16, 2021
  • حرف دلگیر

    Jan 16, 2021
  •  کشمیر کی مسلم قیادت پر جھوٹے مقدمات 

    Jan 16, 2021
  • ہم نہ بدلے تو کچھ نہ بدلے گا

    Jan 16, 2021
  • قابلیت اور صلاحیت

    Jan 16, 2021
  • 1

     موسم گرما کیلئے کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار اور  پریشر کیساتھ گیس فراہمی ازحد ...

  • 2

     خدمت انسانیہ، مفت علاج اور ادویات

  • 3

    حمید نظامیؒ کی یاد میں 

  • 4

    بے اولادی کو روگ نہیںبنائیے 

  • 5

    درد بنتا ہے فغاں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    طیب وطاہر وجود

  • 2

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 3

    ایک روحانی انقلاب

  • 4

    تمدن آفریں

  • 5

    اوصافِ حمیدہ

  • 1

    تصور

  • 2

    جہاں 

  • 3

    جدوجہد

  • 4

    مسلمان 

  • 5

    تقدیر

  • 1

    امت

  • 2

    مسلمان 

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    یورپ 

  • 5

    فضا

منتخب
  • 1

    ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

  • 2

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 3

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 4

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 5

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام میں سینما گھروں کا افتتاح

  • 2

    امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

  • 3

    سال نو کے پہلے ہی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری دفعہ اضافہ

  • 4

    کوروناسے صحتیاب افراد کو 5 ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں لگتا،برطانوی تحقیق

  • 5

    سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group